Breaking News
Home / خبریی / رہبر معظم کا یوم قدس کی مناسبت سے براہ راست خطاب
پخش زنده سخنان رهبر معظم انقلاب اسلامی به‌مناسبت روز جهانی قدس

رہبر معظم کا یوم قدس کی مناسبت سے براہ راست خطاب

بسم‌اللّه‌الرّحمن‌الرّحیم و الحمد للّه ربّ العالمین و صلّی اللّه علی محمّد و آله الطّاهرین و صحبه المنتجبین و من تبعهم باحسان الی یوم الدّین

میں دنیا بھر میں اپنے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں رمضان المبارک میں ان کی عبادات کے قبول ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ عید سعید فطر کی آمد سے قبل مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس مہینہ میں اللہ تعالی کی ضيافت میں حضور کے سلسلے میں پروردگار کا سپاس اور شکر ادا کرتا ہوں۔

آج یوم قدس ہے یہ وہ دن ہے جسے حضرت امام خمینی (رہ) نے مدبرانہ حکمت عملی کے ذریعہ  فلسطینیوں اور بیت المقدس کے ساتھ مسلمانوں کی یکجہتی اور ہم آواز ہونے کے لئے مقرر کیا۔؛ گذشتہ چند عشروں میں اس نے اپنا کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرےگا۔ ان شاء اللہ ، اقوام عالم نے یوم قدس کا شاندار استقبال کیا اور فلسطین کی آزادی کے پرچم کو ایک واجب کام کی طرح بلند رکھنے کا عزم کیا۔ سامراجی طاقتوں کی پالیسی مسلمانوں کے اذہان  میں مسئلہ فلسطین کو کمرنگ بنانے اور فراموش کرنے پر استوار تھی۔ سب سے اہم ذمہ د اری اس خيانت کا مقابلہ کرنا ہے۔ سامراجی طاقتوں کے سیاسی اور ثقافتی میدان میں سرگرم  آلہ کار اور ایجنٹ اسلامی ممالک میں اس خیانت کو رواج دے رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ  فلسطین جیسے عظیم اور با عظمت مسئلہ کو مسلمانوں کی عزت اور غیرت فراموش کرنے کی اجازت نہیں دےگی اور مسلمان مسئلہ فلسطین کے بارے میں پہلے کی نسبت کہيں زيادہ آگاہ اور ہوشیار ہیں ۔ امریکہ اور خطے میں موجود اس کے اتحادی کتنا بھی پیسہ کیوں نہ صرف کریں وہ فلسطین کے بارے میں اپنے شوم منصوبوں میں ناکام ہوجائیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم قدس کی مناسبت سے اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین کو دنیائے اسلام کا اہم مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: امت مسلمہ نے یوم قدس کا شاندار استقبال کرکے فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مسئلہ فلسطین ناقابل فراموش مسئلہ ہے ۔ فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائيلی جرائم میں مغربی ممالک برابر کے شریک ہیں۔

About خاکسار

Check Also

چلو سانس لیتے ہیں

امریکہ میں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر احتجاج،  وائٹ ہاؤس بند تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے