Breaking News
Home / اخبار / حزب اللہ غاصب اسرائیل کو نابود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے/ مقاومت اپنی اوج پر ہے، جنرل محمد نقدی

حزب اللہ غاصب اسرائیل کو نابود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے/ مقاومت اپنی اوج پر ہے، جنرل محمد نقدی

سربراہ سپاہ پاسداران کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ مقاومت عظمت اور طاقت کے اوج پر ہے اور حزب اللہ خطے کی طاقتور ترین فوج رکھنے کی وجہ سے غاصب اسرائیل کو نابود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 ، سربراہ سپاہ پاسداران کے کوآرڈینیٹرجنرل محمد رضا نقدی نے مقاومت لبنان کے چالیسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے ایک عربی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان چالیس سالوں کے دوران مقاومت ہمیشہ کامیاب رہی ہے اور اپنے صہیونی دشمن اور اس کے حامیوں پر ہمیشہ شکست مسلط کی ہے۔

انہوں نے کہا آج ہم ایک اس مرحلے میں ہیں کہ مقاومت کے تمام مجاہدین کے شانہ بشانہ اور مسجد الاقصی کی آزادی اور فلسطین سے قابض صہیونیوں کو نکال باہر کرنے کے لئے قدس کی طرف بڑھنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

جنرل نقدی نے مزید کہا کہ آج حزب اللہ اور اسلامی مقاومت عظمت اور طاقت کے اوج پر ہیں جبکہ مقاومت کی موجودہ طاقت اور صلاحیت کو گزشتہ دہائیوں سے مقایسہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس وقت حزب اللہ کے پاس خطے کی طاقتور ترین فوج ہے جو غاصب اسرائیل کی فوج کو نابود کرسکتی ہے۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے