Breaking News
Home / اخبار / ایران نے ویلز کو 0-2 گول سے شکست دیدی

ایران نے ویلز کو 0-2 گول سے شکست دیدی

فیفا ورلڈکپ گروپ بی کے میچ میں ایران نے ویلز کو 0-2 گول سے شکست دیدی۔

  قطر میں جاری فٹبال فیفا ورلڈ کپ 2022 میں آج ایران اور ویلز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں اور ایرانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یہ اہم میچ 2 صفر سے جیت لیا۔

پہلے ہاف میں ایران نے گول کرنے کے مواقع بنائے مگر گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہا، اسی کشمکس میں پہلا ہاف بغیر گول کے برابری پر ختم ہوگیا۔

دوسرا ہاف شروع ہوا تو ایران نے پھر سے حملوں کا سلسلہ شروع کیا اور ایرانی کھلاڑیوں نے ویلز پر دباؤ بڑھایا۔

ایران نے دونوں گول میچ کے آخری 3 منٹ میں کئے۔ ایرانی کھلاڑیوں نے ہر چند کہ اس میچ میں گول کرنے کے کئی مواقع گنوا دیئے تاہم کھلاڑیوں نے حوصلہ نہیں ہارا اور آخری منٹ تک ویلز کی ٹیم کو دباو میں رکھا۔ اب ایران کا اس گروپ میں اگلا میچ امریکہ کے ساتھ ہو گا اور آج کی کامیابی کے بعد ایرانی کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہو گئے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایران کا یہ دوسرا میچ تھا۔

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے