Breaking News
Home / اخبار / پاکستانی سابق وزیر اعظم سمیت چھے سو سے زائد افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل

پاکستانی سابق وزیر اعظم سمیت چھے سو سے زائد افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل

نو مئی کے پرتشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سمیت چھے سو سے زائد افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں۔

 نقل کیا ہے کہ نو مئی کے پرتشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سمیت چھے سو سے زائد افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان افراد میں کئی سابق ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں جبکہ حماد اظہر، قاسم سوری، ڈاکٹر یاسمین راشد، مراد سعید، ملیکہ بخاری اور اسد قیصر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کئی مرکزی رہنماؤں کے نام بھی اس نو فلائی لسٹ میں شامل ہیں۔

گذشتہ تین روز کے دوران پی ٹی آئی کے بعض عہدیداروں نے ملک سے باہر جانے کی کوشش کی جن کو ہوائی اڈوں پر روکا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سفر سے روکنے کے لیے یہ نام پولیس ، سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے ارسال کیے۔ تمام ارکان کے نام ملک کے تمام ہوائی اڈوں اور ایگزٹ پوائنٹس پر فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے