Breaking News
Home / اخبار / امریکی وزیر خارجہ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقصد اسلحے کی منڈی تلاش کرنا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

امریکی وزیر خارجہ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقصد اسلحے کی منڈی تلاش کرنا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے الزامات کا مقصد ایران کے بارے میں خوف پھیلانا اور امریکی اسلحہ فروخت کرنے کے لئے منڈی تلاش کرنا ہے۔

، ایرانی وزارت خارجہ ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ایران کے فوجی اور دفاعی نظام کے خلاف بے بنیاد الزامات اور پابندیاں عائد کرکے دنیا میں امریکی اسلحہ فروخت کرنے کے لئے منڈی تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ ایران کے بارے میں خوف کی فضا قائم کرنا اور خطے کے ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنا امریکہ کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتھونی بلینکن کے دعوؤں کے برعکس ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہشمند ہے۔ خطے میں امن و امان کی بحالی اور خوشحالی کے لئے بیرونی مداخلت کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

ناصر کنعانی نے اس بات پر تاکید کی کہ ایران کی دفاعی طاقت صرف ملک کی حفاظت کے لئے ہے اور ایران کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف کوئی جارحانہ رویہ نہیں رکھتا ہے۔ انہوں نے بے بنیاد الزامات لگانے کو امریکہ کی پرانی عادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر خطے کا امن خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے امریکی حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں مداخلت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ترک کرے اور مشرق وسطی میں امن اور خوشحالی لانے کے لئے خطے کے ممالک کو آزاد پالیسی اپنانے دے۔

About خاکسار

Check Also

صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے پولیس کے ہاتھوں طلباء پر تشدد کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے