Breaking News
Home / اخبار / پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، پاکستان سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، پاکستان سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پاکستان پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا۔

 جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق گوادر سے ایرانی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز نے سروے کی دوبارہ توثیق کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے، سروے اور انجینئرنگ ڈیزائن کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق منصوبے کا پہلے کیا گیا سروے اور انجیئرنگ ڈیزائن دہائیوں پرانا ہے، پاکستان ممکنہ 18 ارب ڈالر جرمانے سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے