Breaking News
Home / اخبار / افغان طالبان کی چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر گولہ باری اور فائرنگ

افغان طالبان کی چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر گولہ باری اور فائرنگ

افغانستان میں طالبان کی سرحدی فورسز نے چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی۔

جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی سرحدی فورسز نے چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ  وقفے وقفے سے 5-6 گھنٹے تک جاری رہا۔ افغان طالبان فورسز کی طرف سے 35 آرٹلری راؤنڈز فائر کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ افغان ناظم الامور کو پاکستان کی طرف سے 2 احتجاجی مراسلے بھی دیئے گئے ہیں۔

پہلا مراسلہ 14 اپریل کو چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال توپ گولہ باری پر جبکہ دوسرا مراسلہ دہشت گردوں کو پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کے استعمال پر دیا گیا۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے