Breaking News
Home / اخبار / اردن، عوام کا القسام کے کمانڈر کی اپیل پر لبیک، صہیونی سفارتخانہ کا سہ روزہ محاصرہ

اردن، عوام کا القسام کے کمانڈر کی اپیل پر لبیک، صہیونی سفارتخانہ کا سہ روزہ محاصرہ

محمد ضیف کی اپیل پر اردن کے عوام نے لبیک کہتے ہوئے تین دنوں سے صہیونی سفارتخانے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔

  القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف نے عرب اور مسلمان عوام سے فلسطین کی آزادی میں شریک ہونے کی اپیل کی تھی۔ اردن میں عوام نے القسام کے کمانڈر کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے امان میں واقع صہیونی سفارتخانے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اردن کے عوام اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں اور اردن کے اعلی حکام سے مطالبہ کررہے ہیں کہ صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی اور سیاسی تعلقات منقطع کریں۔

الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ محمد ضیف کی اپیل کے بعد اردن کے عوام سڑکوں پر نکل گئے ہیں اور غزہ کے عوام کے حق میں مظاہرے کررہے ہیں۔

مظاہرین مقاومت اور غزہ کے عوام کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں۔ دراین اثناء امان میں سیکورٹی فورسز نےصہیونی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر نے عرب اور مسلمان ممالک کے عوام سے اپیل کی تھی کہ فلسطین اور مسجد اقصی کی آزادی کی تحریک میں شامل ہوجائیں۔

About خاکسار

Check Also

غزہ پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے