Breaking News
Home / اخبار / 8700 فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ ہے، یونیسیف

8700 فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ ہے، یونیسیف

یونیسیف کے ترجمان کے مطابق اب تک غزہ میں صہیونی جارحیت سے 8700 معصوم فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں۔

  فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے جس میں خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے ترجمان نے صہیونی بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں پٹی میں اب تک 8700 معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک صہیونی حملوں میں طبی مراکز میں کام کرنے والے عملے کے 296 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ صہیونی حکومت طبی مراکز کو خصوصی طور پر نشانہ بنارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق شفا ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر محمد ابوسلمیہ سمیت 36 افراد کو صہیونی فورسز نے گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے دنیا بھر کے طبی عملوں سے اپیل کی کہ غزہ میں بے گناہ لوگوں کی جان بچانے کے لئے آئیں

About خاکسار

Check Also

صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے پولیس کے ہاتھوں طلباء پر تشدد کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے