Breaking News
Home / اخبار / 40 شیعہ شہریوں سمیت ایک ہی دن میں 81 افراد کو سزائے موت

40 شیعہ شہریوں سمیت ایک ہی دن میں 81 افراد کو سزائے موت

سعودی حکام نے 81 شہریوں بشمول 40 شیعہ شہریوں کو ال قطیف میں  فوری سزائے موت دے دی ہے۔سعودی حکام نے ان 81 شہریوں کو مبینہ طور دہشت گردی میں ملوث ہونے کی وجہ سے موت کی سزا دی ہے۔ ان میں ایسے افراد بھی تھے جن پر الزام تھا کہ وہ شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ، القاعدہ اور یمن کے حوثی باغیوں کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔

سعودی میڈیا نے اس سانحے پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکام نے ایک ہی دن میں قطیف کے علاقے میں 40 سے زائد شیعہ قیدیوں کو سزائے موت دے دی۔ جون 2021 میں سعودی حکام نے مصطفی ال درویش کو ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے موت کی سزا سنا دی اور پھر ان کی لاش کو نامعلوم جگہ پر پھینک دیا ۔ ان کو مبینہ طور پر ایک مسلح بغاوت میں حصہ لینے اور تنازعے کا بیج بونے پر موت کی سزا سنائی گئی۔

سعودی حکام نے میڈیا کو شہید مصطفی ال درویش جو کہ قطیف کے جزیرہ تاروت کے رہائشی تھے کے حوالے سے مختلف گروپوں کی جانب سے تعزیت شائع کرنے سے منع کر دیا تھا۔ شہید مصطفی آل درویش کو چھوٹی عمر میں قطیف میں 2015 میں ایک مقبول تحرہک کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے جرم میں سزائے موت دے دی تھی۔

  اتوار، 13 مارچ 2022

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے