Breaking News
Home / اخبار / افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں بم دھماکہ/ 22 افراد شہید 65 زخمی

افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں بم دھماکہ/ 22 افراد شہید 65 زخمی

افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک22 روزہ دار نمازی شہید اور 65 زخمی ہوگئے ہیں

اخبار کابل ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک 22 روزہ دار نمازی شہید اور 65 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مزار شریف میں شیعوں کی سب سے قدیم اور بڑی مسجد سہ دوکان پر وہابی  تکفیری دہشت گردوں نے بم  سے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 22 نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ مؤمنین نماز ظہر ادا کررہے تھے۔

انفجار در مسجد شیعیان در مزار شریف افغانستان با ۵ شهید و ۶۵ زخمی

مزار شریف میں ابو علی سینا بلخی  اسپتال کے سربراہ غوث الدین انوری کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بہت زخمی لائے گئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے اور شہداء کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ طالبان سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل افغانستان کے صوبوں ننگر ہار اور قندوز میں بھی دھماکوں کی خبریں موصول ہوئي تھیں۔

انفجار در مسجد شیعیان در مزار شریف افغانستان با ۲ شهید و ۲۵ زخمی

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے