Breaking News
Home / اخبار / بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود میں بھارتی میزائل کرنے کی غلطی تسلیم کرلی

بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود میں بھارتی میزائل کرنے کی غلطی تسلیم کرلی

پاکستان کی حدود میں میزائل گرنے پر بھارت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی غلطی کے باعث میزائل فائر ہوگیا جس پر افسوس ہے۔

 ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں میزائل گرنے پر بھارت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی غلطی کے باعث میزائل فائر ہوگیا جس پر افسوس ہے۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایس پی آر کے میجر جنرل بابر افتخار نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ 9 مارچ کی صبح بھارت نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور ایک مشتبہ شے پاکستانی حدود میں گری تھی۔

جس کے بعد بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ 9 مارچ کو تکنیکی خرابی کے سبب غلطی سے میزائل فائر ہو گیا تھا جو پاکستانی حدود میں گرا۔ تکنیکی غلطی معمول کی مینٹیننس کے دوران ہوئی۔

ادھر بھارتی این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ 9 مارچ کو میزائل پاکستان کے شہر خانیوال کے ضلع میاں چنوں کے علاقے میں گرا، اس واقعے کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔

بھارتی وزارت نے ایک بیان میں اعتراف کرتے ہوئےکہا کہ 9 مارچ 2022 کومعمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا، معلوم ہوا ہے کہ میزائل پاکستان کے ایک علاقے میں گرا۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارت نے دوسری مرتبہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر احتجاج ریکارڈ کراویا اور وضاحت طلب کی ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے