Breaking News
Home / اخبار / سعودی عرب میں شیعوں کے خلاف آل سعود کی جابرانہ پالیسی جاری، شیعہ عالم دین گرفتار

سعودی عرب میں شیعوں کے خلاف آل سعود کی جابرانہ پالیسی جاری، شیعہ عالم دین گرفتار

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں شیعوں کے خلاف آل سعود کی جابرانہ پالیسیاں بدستور جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی حکومت نے ایک بار پھر شیعہ عالم شیخ محمد العباد کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق، شیخ العباد کو سعودی فورسز نے اس وقت گرفتار کیا ہے جبکہ وہ سات ماہ پہلے ہی سعودی جیل سے رہا ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ شیخ محمد العباد سعودی عرب کے صوبۂ الاحساء کے شہر العمران کے معروف شیعہ عالم دین ہیں، جنہیں سعودی فورسز نے 16 ستمبر 2019ء کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیخ العباد کی گرفتاری کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے انہیں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی تھی اور یہ سزا کاٹنے کے بعد گذشتہ مارچ میں آزاد ہوئے تھے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے