Breaking News
Home / دسته‌بندی نشده / ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛ عراقی صدر جلد ایران کا دورہ کریں گے

ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛ عراقی صدر جلد ایران کا دورہ کریں گے

اس ٹیلیفونک گفتگو میں عراقی وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی دوبارہ بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عراقی صدر عبداللطیف رشید کے عنقریب دورۂ ایران کی اطلاع دی۔

  ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبداللہیان نے اپنے ہم منصب عراقی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ اور عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے دوطرفہ تعلقات، یورپی یونین، خطے کی تازہ ترین صورت حال، علاقائی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی دوبارہ بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عراقی صدر عبداللطیف رشید کے عنقریب دورۂ ایران کی اطلاع دی۔

ٹیلیفونک گفتگو کے اختتام پر دونوں وزراء نے فیمابین کے اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے اور مختلف امور پر مسلسل ہم آہنگی اور مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔

About خاکسار

Check Also

امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے ساتھ غزہ کے لئے امداد مضحکہ خیز ہے، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں صیہونی حکومت کو اپنی جارحیت جاری رکھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے