Breaking News
Home / اخبار / فلسطینیوں کی حمایت میں دشمنوں پر حملوں کا دائرہ مزید بڑھائیں گے، انصاراللہ

فلسطینیوں کی حمایت میں دشمنوں پر حملوں کا دائرہ مزید بڑھائیں گے، انصاراللہ

عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ غزہ پر جارحیت کے مقابلے میں اب تک 479 میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔ مستقبل میں مزید حملے کریں گے۔

 المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ صہیونی جارحیت کی وجہ سے فلسطین میں صحت کی صورتحال بہت گھمبیر ہے۔ صہیونی حکومت کو غزہ میں کوئی ہدف حاصل نہیں ہوا ہے اسی لئے وحشیانہ حملے کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کی استقامت سے اسرائیل کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔ ایلات بندرگاہ کے بند ہونے سے اسرائیل کی معیشت کا پٹہ بیٹھ گیا ہے۔ بندرگاہ پر کام کرنے والے ملازمین کا نصف حصہ برخاست کیا جاچکا ہے۔ صہیونی وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ انصاراللہ نے گذشتہ ہفتے کے دوران 18 بلیسٹک میزائل اور ڈرون حملے کئے جبکہ حملوں کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 479 میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکہ ہمارے حملے رکوانے کے لئے دباو بڑھارہا ہے لیکن ہم مستقبل میں اس سے بڑے پیمانے پر حملے کریں گے۔ ہم مزید آپشنز پر غور کریں گے۔ نسل کشی  کی حمایت کرنے والوں کو غزہ میں ہونے والا قتل عام اور یمنیوں پر گذشتہ نو سالوں کے دوران ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے ہیں۔ ہم یمنی عوام کے خون اور جان کی حفاظت کریں گے۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے