Breaking News
Home / اخبار / یمنی فوج نے صوبہ مآرب میں ام ریش فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا

یمنی فوج نے صوبہ مآرب میں ام ریش فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا

 مطابق یمنی فورسز اور قبائل کی سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے یمنی فوج نے تازہ کارروائی ميں صوبہ مآرب میں” ام ریش ” فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب کے جنوب میں واقع سعودی عرب کی جارح فوج کے آخری فوجی اڈے ” ام ریش ” پر قبضہ کرلیا ہے۔

یمنی فورسز اور قبائل کی ام ریش کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد صافر کے علاقہ کی طرف پیشقدمی جاری ہے ، صافر کے علاقہ میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز کی ملعا کے اسٹریٹجک علاقہ پر قبضہ کے لئے کارروائي بھی جاری ہے۔  یمنی فورسز کا بہت جلد اس علاقہ پر قبضہ ہوجائےگا ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ اور  اسرائيل سمیت دس عرب ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

About خاکسار

Check Also

غزہ میں شکست صہیونی وزراء کے استعفی کا باعث بنی

الجزیرہ ٹی وی نے صہیونی کابینہ کے اہم وزراء کے استعفے کے بارے میں کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے