Breaking News
Home / اخبار / ہندوستانی حکومت نے اسرائیل سے پیگاسیس سافٹ ویئر خریدنے کے بدلے فلسطین کے خلاف ووٹ دیا تھا

ہندوستانی حکومت نے اسرائیل سے پیگاسیس سافٹ ویئر خریدنے کے بدلے فلسطین کے خلاف ووٹ دیا تھا

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ہندوستانی حکومت کے خلاف سنسنی خیزانکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی جاسوسی کرنے کے لئےاسرائیل سے پیگاسیس سافٹ ویئر خرید کر فلسطین کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ہندوستانی حکومت کے خلاف سنسنی خیزانکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی جاسوسی کرنے کے لئےاسرائیل سے پیگاسیس سافٹ ویئر خرید کر فلسطین کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے اسرائیل سے پیگاسیس سافٹ ویئر کو سال 2017 میں خریدا تھا اور اس سافٹ ویئر کے ذریعہ ملک کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ کئی اہم شخصیات کے فون ٹائپنگ کئے تھے امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکی اس رپورٹ کے بعد امکان ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پھر ایک مرتبہ نریندر مودی حکومت کو پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران گھیراؤ کریں گی۔

نیویارک ٹائمز نے ایک سال تک مکمل تحقیقات کرتے ہوئے اس رپورٹ کو شائع کیا ہے جس میں کئی حقائق پیش کئے ہیں رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے سال 2017 میں اسرائیل کا دورہ کرتے ہوئے کئی معاہدے کئے تھے، اسی معاہدے کے دوران اسرائیل نے مودی کو پیگاسیس سافٹ ویئر کی پیشکش کی تھی اور بھارت سے درخواست کی تھی کہ وہ  پیگاسیس سافٹ ویئر کے بدلے میں اسرائیل کی تائید میں ووٹ دے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 6 جون 2019 کو امریکہ میں منعقدہ یو ایس اکنامکس اینڈ سوشل کونسل کے اجلاس میں ہوئی ووٹنگ کے دوران بھارت نے فلسطین کی مخالفت میں اور اسرائیل کے حق میں ووٹ دیا تھا بھارت کی جانب سے اسرائیل کی تائید کئے جانے کے بعد اسرائیل کے ساتھ کئی عرب ممالک نے مختلف امور پر معاہدے بھی کئے تھے اور امریکہ و بھارت کی ثالثی میں کئی عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی قائم کرلئے ہیں۔

ادھر بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے پیگاسیس سافٹ ویئر کی خریداری کے انکشاف پرمودی سرکار کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غداری ہے۔ حکومت نے سیاسی مخالفین، ججز اورعام آدمی کی جاسوسی کے لئے آلات خریدے جوغداری کے مترادف ہے۔ کانگریس نے پیگاسیس سافٹ ویئر کی خریداری سے متعلق شفاف تحقیقات اورذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے