Breaking News
Home / اخبار / برطانیہ میں منکی پاکس کے11 نئے کیس سامنے آگئے

برطانیہ میں منکی پاکس کے11 نئے کیس سامنے آگئے

برطانیہ میں منکی پاکس کے11 نئے کیس سامنے آگئے، مجموعی متاثرین کی تعداد 20 ہوگئی

غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں منکی پاکس کے11 نئے کیس سامنے آگئے، مجموعی متاثرین کی تعداد 20 ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ افراد وائرس سے شدید متاثر نہیں۔  انہوں نے کہا کہ جی7 ممالک کے وزرائے صحت کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ منکی پاکس کےخلاف مؤثر ویکسین کی مزید خوراکیں حاصل کرلی ہیں۔

ادھر ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی وائرل انفیکشن ہیومن اسمال پاکس سےمشابہ ہے۔ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق منکی پاکس کے مریض کو صحت مند ہونے میں چند ہفتے لگتے ہیں۔ وائرس کا عوام میں پھیلنے کا خطرہ بدستور کم ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے