Breaking News
Home / اخبار / پاکستان کے وزیر اعظم کی مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت

پاکستان کے وزیر اعظم کی مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی وزير اعظم  شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، وقت ہے کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی زندگی کا تحفظ کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کو مقدم رکھے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز نے جعمے کی صبح مسجد اقصیٰ پر اچانک دھاوا بولتے ہوئے کمپاؤنڈ میں موجود نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر ربڑ کی گولیاں بھی برسائیں۔ جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے