Breaking News
Home / اخبار / فلسطین مقاومت جاری رکھے گا، اسماعیل ہنیہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد گفتگو

فلسطین مقاومت جاری رکھے گا، اسماعیل ہنیہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد گفتگو

ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ صہیونی حکومت نے غزہ میں ایسی جنایت کی ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے، مقاومت نے میدان جنگ میں دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

 خصوصی نمائندے کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں جنگی جرائم انجام دے رہی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت جارحیت کے ذریعے فلسطینی عوام کو سرکوب کرنا چاہتی ہے حالانکہ 75 دن گزرنے کے باوجود مقاومت پوری طرح مستعد ہے اور دشمن کو سنگین نقصان پہنچا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے بے مثال استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ بڑی تعداد میں قربانی دینے کے باوجود فسلطینی عوام مقاومت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے عبداللہیان سے ملاقات کے بعد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف جنگ کے بعد عبداللہیان کا یہ چوتھا سفر ہے۔ آج کی ملاقات میں بھی غزہ کی صورتحال اور انسانی امداد کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے