Breaking News
Home / اخبار / فرانس، احتجاج میں شدت، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، متعدد گرفتار

فرانس، احتجاج میں شدت، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، متعدد گرفتار

فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں 17 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، پیرس کے علاقے نانتز میں گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔ فرانس کے دوسرے شہر بھی احتجاج کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

  الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ پیرس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ پولیس مظاہرین کو گرفتار کرنے میں مصروف ہے۔ دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کے بعد حالات نازک رخ اختیار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیرس کے علاقے نانتز میں گاڑیوں کو آگ لگادی گئی جس کے بعد احتجاج کا دائرہ دوسرے شہروں تک پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پیرس میں اب تک 18 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد پر مظاہروں اور جلاو گھیراو میں شرکت کرنے کا الزام ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے گرفتاری کے وقت سختی سے برتاو کیا۔

اس سے پیرس کے شمالی مغربی شہر بیزون میں مظاہرین نے میونسپل ادارے کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور ایک پرائمری سکول کو آگ لگادی تھی۔

یاد رہے کہ فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں 17 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر پولیس کے اس اقدام کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ پولیس کے شدت آمیز رویے کے بارے میں میڈیا میں تصاویر شائع ہونے کے بعد عوام مشتعل ہوگئے ہیں۔

فرانس کی پولیس نے گذشتہ رات 15 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال فرانسیسی پولیس کی فائرنگ سے قتل کے 13 واقعات پیش آئے تھے جب کہ رواں سال اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے جس میں پولیس نے کسی شہری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

About خاکسار

Check Also

تہران اور ریاض خطے اور عالم اسلام کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

سعودی ولی عہد بن سلمان نے ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر سے ٹلیفونک گفتگو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے