Breaking News
Home / اخبار / غزہ میں مستقل جنگ بندی کی جائے، ہالی ووڈ اداکارہ کی بھوک ہڑتال

غزہ میں مستقل جنگ بندی کی جائے، ہالی ووڈ اداکارہ کی بھوک ہڑتال

امریکی ہالی ووڈ اداکارہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

 فوکس نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی اداکارہ نے بھوک ہڑتال کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لئے تل ابیب کو قائل کریں۔

معروف امریکی فلمی اداکارہ سینیٹا نکسن نے وائٹ ہاوس کے سامنے غزہ جنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ شریک ہوکر مطالبہ کیا کہ ایک یہودی خاتون اور یہودی بیٹے کی ماں کی حیثیت سے میرے بیٹے نے مجھ سے درخواست کی ہے کہ ہر ممکن طریقے سے غزہ جنگ کے خلاف آواز بلند کروں۔

نکسن نے صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران اسرائیل نے غزہ میں بڑی تعداد میں سویلین کا قتل عام کیا ہے۔ غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد افغانستان پر بیس سال امریکی قبضے کے دوران ہلاک ہونے والوں کے برابر ہے۔

انہوں نے صدر جوبائیڈن سے اپیل کی غزہ کے بچوں کی حالت زار پر رحم کریں اور ان کو اپنے بچوں کی طرح سمجھیں۔

یاد رہے کہ 260 امریکی فلمی شخصیات نے دستخطی مہم شروع کرکے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے