Breaking News
Home / اخبار / پاکستان نے روسی تیل کی ادائیگی چائنیز یو آن میں کر دی

پاکستان نے روسی تیل کی ادائیگی چائنیز یو آن میں کر دی

پاکستانی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نےکہاہےکہ پاکستان نے چینی کرنسی یوآن میں روس سے سستے خام تیل کی ادائیگی کی ہے،یہ ملک کی امریکی ڈالر کے غلبے والی برآمدی ادائیوں کی پالیسی میں ایک اہم تبدیلی ہے۔

مصدق ملک نے برطانوی خبررساں ایجنسی سے فون پر بات کرتے ہوئے معاہدے کی تجارتی تفصیل ظاہر نہیں کیں، جس میں قیمت یا پاکستان کو ملنے والی رعایت بھی شامل ہے، لیکن بتایا کہ روس کو رقم کی ادائی چینی کرنسی میں کی گئی ہے،وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کی ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) ابتدائی طور پر روس سے درآمدخام تیل کو صاف کرے گی۔

انھوں نے روس سے شپمنٹ کی خریداری سے قبل اس کے مالی اور تکنیکی طور پرقابل عمل ہونے کے بارے میں آزمائشی جانچ کا حوالہ دیا تھا۔انھوں نے مالیاتی افادیت اور مقامی ریفائنریوں کی روسی خام تیل کو پراسیس کرنے کی صلاحیت کے بارے میں خدشات کو مسترد کردیا کیونکہ پاکستان تاریخی طور پر مشرق اوسط کے ممالک سے پیٹرولیم مصنوعات کو درآمد کرتا رہا ہے۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے