Breaking News
Home / اخبار / غزہ میں جارحیت پر احتجاج، اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

غزہ میں جارحیت پر احتجاج، اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں اسرائیلی کاروائیوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مشورے کے لئے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔

 رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کاروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں اسرائیل کی کاروائیوں کے مخالف ہیں۔ بڑی تعداد میں بے گناہ شہری قتل ہوئے ہیں جس سے اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کا احترام مشکوک ہورہا ہے۔

اس سے پہلے عبرانی میڈیا نے کہا تھا کہ اسپین نے مقبوضہ فلسطین میں تعیینات اپنے سفیر کو واپس آنے کا حکم دیا ہے تاکہ فلسطین کے حالات کے بارے میں مشورہ کیا جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان کئی دنوں سے جنگ بندی کے باوجود اسرائیل غزہ اور غرب اردن میں شہری آبادی پر کئی مرتبہ حملے کرچکا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے