Breaking News
Home / اخبار / دہشت گروہ جیش الظلم کا اپنے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق

دہشت گروہ جیش الظلم کا اپنے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق

دہشت گروہ کے ایک بیان میں کمین گاہوں پر چھے ڈرون اور میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

  سیستان و بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث دہشت گروہ جیش الظلم نے ایک بیان میں اپنے ٹھکانوں پر ڈرون اور میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گروہ کے ٹھکانوں پر چھے خودکش ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ علیحدگی پسند گروہ نے سیستان و بلوچستان میں حالیہ سالوں کے دوران پولیس اور سیکورٹی فورسز پر متعدد مقامات پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔ گذشتہ مہینے راسک میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد گروہ نے حملہ کرکے 11 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے