Breaking News
Home / اخبار / غزہ: حماس کی جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز

غزہ: حماس کی جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز

روئٹرز نے فلسطینی مزاحمت اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے تحریک حماس کی تجاویز شائع کی ہیں۔

  الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روئٹرز نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی نئی تجویز کی تفصیلات شائع کی ہیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کی نئی تجویز کے پہلے مرحلے میں 700 سے 1000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے صہیونی خواتین، بچوں، بوڑھوں اور بیماروں کی رہائی شامل ہے۔

روئٹرز نے مزید بتایا کہ حماس کی تجویز صہیونی فوجی خواتین کو بھی شامل ہے اور معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد مستقل جنگ بندی کے لیے حتمی وقت پر اتفاق کیا جائے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کی طرف سے تجویز کردہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق دوسرے مرحلے میں مزاحمت اور صیہونی حکومت کے پاس موجود تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے