Breaking News
Home / اخبار / حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن واپسی کی مناسبت سے حرم مطہر میں شاندار تقریب کا آغاز

حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن واپسی کی مناسبت سے حرم مطہر میں شاندار تقریب کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران میں عشرہ فجر انقلاب اسلامی کا قومی جوش و ولولہ کے ساتھ آغازہوگیا ہے ایران میں 12 بہمن حضرت امام خمینی(رہ) کی وطن آمد سے لیکر 22 بہمن تک عشرہ فجر منایا جاتا ہے، آج 12 بہمن کی مناسبت سے حرم مطہر میں شاندار تقریب منائی جارہی ہے۔

 مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں عشرہ فجر انقلاب اسلامی کا قومی جوش و ولولہ کے ساتھ آغازہوگیا ہے ایران میں 12 بہمن حضرت امام خمینی(رہ) کی وطن آمد سے لیکر 22 بہمن تک عشرہ فجر منایا جاتا ہے۔آج 12 بہمن کی مناسبت سے حرم مطہر میں شاندار تقریب منائی جارہی ہے۔

12 بہمن حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن واپسی کی مناسبت سے ان کے حرم مطہر میں طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ شاندار تقریب کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس تقریب میں شہداء کے اہلخانہ ، جانبازان اور ان کے اہلخانہ اور ملک کی اعلی فوجی اور سول شخصات موجود ہیں،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوگا اور اس پروگرام میں  قومی ترانہ بھی پیش کیا جائےگا۔ مہرآباد ہوائی اڈے سے لیکر بہشت زہرا (س)  تک کے راستہ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پھول برسائے جائيں گے اور موٹر سواراس راستے میں شاندار  پریڈ کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ آج سے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی اور عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور یہ سلسلہ 22 بہمن انقلاب اسلامی کی سالگرہ تک جاری رہےگا۔

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے