Breaking News
Home / اخبار / تل ابیب کی غزہ کے خلاف بڑے پیمانے پر زمینی حملے سے پسپائی

تل ابیب کی غزہ کے خلاف بڑے پیمانے پر زمینی حملے سے پسپائی

ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکام نے امریکی وزیر دفاع کی طرف سے غزہ کی پٹی کے خلاف وسیع زمینی کارروائیاں روکنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

  نیویارک ٹائمز نے آج بعض امریکی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت نے موجودہ حالات میں غزہ کے خلاف بڑے پیمانے پر زمینی کارروائیوں کے آپشن کو معطل کردیا ہے۔

تل ابیب کی یہ کارروائی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی پیش کردہ تجویز کے بعد کی گئی۔ انہوں نے وسیع زمینی کارروائیوں کے بجائے محدود زمینی کارروائیوں کو ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ اس ردعمل کے بعد ہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران صیہونی فوج کی غزہ کے خلاف زمینی کارروائیوں کی مسلسل کوششیں کئی مواقع پر فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے شدید ردعمل کے باعث ناکام ہو چکی ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی ٹھکانوں پر نئے حملے، العباد اور جل العالم کو نشانہ بنایا

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی ٹھکانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے