Breaking News
Home / اخبار / ایرانی وزیر داخلہ کی عمران خان سے ملاقات/ پاکستان ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد

ایرانی وزیر داخلہ کی عمران خان سے ملاقات/ پاکستان ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی  پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد واحدی نے ملاقات کی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نے پاک ایران برادرانہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔

پاکستانی وزیراعظم نے ایران کے ساتھ تجارت اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، پاک ایران سرحد پر رہنے والے لوگوں کی معاشی ترقی کے لیے سرحدی مارکیٹوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، سکیورٹی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے حمایت پر ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی وزیر داخلہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اس سے قبل ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ساتھ بھی دو طرفہ تعلقات کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا تھا۔ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے حکام نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے