Breaking News
Home / اخبار / انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کا جشن، خلیج فارس سے کیسپیئن سی تک عوام کا سمندر

انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کا جشن، خلیج فارس سے کیسپیئن سی تک عوام کا سمندر

ایران کے شہر شہر، قریہ قریہ میں انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر عوام کا سمندر سڑکوں اور شاہراہوں پر امڈ آیا اور "امریکہ مردہ باد” کے نعروں سے ملکی فضائیں گونج اٹھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مختلف صوبوں میں نامہ نگاروں کے مطابق، ہر سال کی طرح آج 22 بہمن (11فروری) کو ایران کے طول و عرض میں عوام کی کثیر تعداد انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیوں میں شرکت کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے خیرخواہوں کے لئے خوشی اور دشمنوں کے لئے ناامیدی کا سامان فراہم کررہے ہیں۔

امام خمینی رہ کی قیادت میں 1979 میں شاہی حکومت کے خلاف اسلامی انقلاب کو 44 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ آج ایرانی عوام پورے جوش و خروش کے ساتھ مختلف شہروں اور قصبوں میں گھروں باہر نکل کر ریلی نکالتے ہوئے امریکہ اور دوسرے دشمنوں کے مقابلے میں انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی حمایت اور وفاداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

امریکہ سمیت عالمی دشمنوں کی متعدد سازشوں اور حملوں کے باوجود آج بھی ایرانی عوام پوری طاقت اور دل و جان سے انقلاب اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خلیج فارس سے لے کر بحیرہ کیسپیئن اور سیستان و بلوچستان سے لے کر خوزستان تک ہر صوبے اور شہر میں عوام ریلیوں میں شریک ہیں۔

انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کا جشن، خلیج فارس سے کیسپیئن سی تک عوام کا سمندر

ریلیوں کے دوران عوام امریکہ اور عالمی سامراج کی مخالفت، شہداء کے خون کے ساتھ وفاداری اور نظام انقلاب اسلامی کے ساتھ وابستگی کا اعلان کررہے ہیں۔

مختلف صوبوں اور شہروں میں عوامی اجتماعات اور ریلیوں سے مختلف سیاسی اور دفاعی رہنما خطاب کررہے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

جنگ بندی کے لئے مذاکرات، حماس کا وفد قاہرہ جائے گا

غزہ میں جنگ بندی کے لئے صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے حماس کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے