Breaking News
Home / اخبار / ایرانی صدر کا شہباز شریف کو فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد؛ پاکستانی وزیراعظم کی آیت اللہ رئیسی کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت

ایرانی صدر کا شہباز شریف کو فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد؛ پاکستانی وزیراعظم کی آیت اللہ رئیسی کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

  ایرانی صدر کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم کو ٹیلیفون کیا گیا جس دوران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے  امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک میں گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امید ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

پاکستانی وزیراعظم نے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے