Breaking News
Home / اخبار / امریکہ کا یوکرائن کیلئے اضافی فوجی امداد کا اعلان

امریکہ کا یوکرائن کیلئے اضافی فوجی امداد کا اعلان

امریکہ نے یوکرائن کیلئے مزید 100 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے یوکرائن کیلئے مزید 100 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ یوکرائن کو 100 ملین ڈالرکی اضافی سکیورٹی امداد فراہم کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی یوکرائن کیلئے ہتھیاروں، سامان اور سپلائیز کی یہ چھٹی امداد ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی یوکرائن کیلئے مجموعی سکیورٹی امداد 1.7 بلین ڈالر سے زائد ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ یوکرائن جنگ کو طول دینے کی کوشش بھی کررہا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے