Breaking News
Home / اخبار / ایران کا خطے کے بعض ممالک کے ساتھ مل کر نیوی اتحاد بنانے کا اعلان

ایران کا خطے کے بعض ممالک کے ساتھ مل کر نیوی اتحاد بنانے کا اعلان

ایرانی نیوی کمانڈر نے خلیج فارس کے ملکوں سمیت پاکستان و ہندوستان کے ساتھ مل کر نیول الائنس بنانے کا اعلان کیا ہے۔

 ایرانی نیوی کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کیلئے خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ مل کر بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ ہے۔

نیوی کمانڈر شہرام ایرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کا خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ مل کر نیول الائنس بنانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیول الائنس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، عراق، پاکستان اور ہندوستان شامل ہوں گے۔

ایرانی نیوی کمانڈر نے کہا کہ خطے کے ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ باہمی تعاون میں ہی امن و سلامتی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے اس سے پہلے چین اور روس کے ساتھ مل کر بحری مشقیں کی ہیں اور اب اس اتحاد کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے