Breaking News
Home / اخبار / اسرائیل کے خلاف ایران کی جوابی کاروائی زبردست اور جائز تھی، وزیر اعظم ملائیشیا

اسرائیل کے خلاف ایران کی جوابی کاروائی زبردست اور جائز تھی، وزیر اعظم ملائیشیا

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے زبردست انتقامی حملے جائز اور مبنی بر حق تھے۔

 ، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم انور نے تل ابیب رجیم حکومت کو خبردار کیا کہ وہ مغربی ایشیا میں مزید کشیدگی سے اجتناب کرے۔

انہوں نے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے دہشتگردانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی جیم کے وحشیانہ حملے کے بعد ایران کی طرف سے جوابی کاروائی ایک جائز عمل ہے۔”

ملائیشین وزیر اعظم نے تل ابیب کو خبردار کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں مزید  کشیدگی سے بچنے کے لئے کسی بھی جارحانہ کارروائی سے گریز کرے۔

یاد رہے کہ ایران نے اسرائیلی رجیم کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں، 13 اپریل کو ایک زبردست ہائبرڈ حملے کے ذریعے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایران نے اسرائیل کو مزید کسی بھی حارحیت سے خبردار کرتے ہوئے خوف ناک ردعمل کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

تل ابیب، ہزاروں صہیونیوں کا نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ، استعفی کا مطالبہ

مقبوضہ علاقوں میں نتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کے مظاہرے کرتے ہوئے صہیونی عوام نتن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے