Breaking News
Home / اخبار / اسرائیل، عوامی مظاہرے جاری، نتن یاہو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

اسرائیل، عوامی مظاہرے جاری، نتن یاہو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

صہیونی ریاست اسرائیل میں وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کے عدالتی اصلاحات کے فیصلے کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں۔ انتہاپسند نتن یاہو نے مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ ختم نہ ہونے کی وجہ سے عدالتی اصلاحات کے مجوزہ فیصلے کو ملتوی کردیا ہے۔

 فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی وزیر اعظم نے ملک گیر عوامی احتجاج کے سامنے شکست تسلیم کرلی ہے۔ نتن یاہو نے کہا کہ ملک کو انارکی اور تفرقے سے بچانے کے لئے مجوزہ فیصلے کو ملتوی کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ صہیونی عوام میں اختلافات اور تفرقہ ایجاد کرنا ان کا ہدف نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے مخالفین پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند اقلیت ملک اور قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

دراین اثناء دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے صہیونی عدالت عالیہ کے سامنے عدالتی اصلاحات کے حق میں مظاہرہ کیا۔ خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق صہیونی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے کنیسٹ کے سامنے عدالتی اصلاحات کی حمایت میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔

عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اصلاحات کے حامی اور مخالفین کے درمیان تل ابیب میں شدید جھڑہیں ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کے اوائل میں شروع ہونے والے بحران کی وجہ سے صہیونی ریاست شدید سیاسی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ لاکھوں افراد عدالتی اصلاحات کے فیصلے کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہروں کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بین الاقوامی فوڈ کمپنی میکڈونلڈ نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی سرکرمیوں کو معطل کردیا ہے۔

خبررساں ادارے رائٹرز نے صہیونی عہدیدار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حیفا اور اشدود کی بندرگاہیں احتجاج کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں۔ تل ابیب شہر اور دیگر علاقوں میں وسیع پیمانے پر ہونے والا احتجاجی سلسلہ بارہویں ہفتے میں داخل ہوگیا ہے اور مظاہرین وزیر اعظم نتن یاہو اور ان کی کابینہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے