Breaking News
Home / اخبار / یمن میں امریکی اتحادی کو شکست؛ انصاراللہ کو بلیک لسٹ کرنے کی تیاری

یمن میں امریکی اتحادی کو شکست؛ انصاراللہ کو بلیک لسٹ کرنے کی تیاری

یمن میں امریکی اتحادی کو شکست؛ انصاراللہ کو بلیک لسٹ کرنے کی تیاری

یمن میں امریکی اتحادی کو شکست؛ انصاراللہ کو بلیک لسٹ کرنے کی تیاری

یمن میں امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحاد کو زبردست شکست کے بعد اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کو بلیک لسٹ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ امریکی حکام نے سعودی ایما پر اسلامی مزاحمتی تحریک کو بلیک لسٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ اور الحوثی گروہ کو دہشت گردوں کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا، یمن کے الحوثی گروہ کے خلاف کاروائی کا جائزہ لے رہا ہے۔

مزید پڑھیں

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ اور الحوثی گروہ کے عہدیداروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا، یمن کے خلاف امریکا کے نئے اقدامات کا حصہ ہوں گے۔

امریکی اخبار لکھتا ہے کہ الحوثی گروہ کے خلاف امریکی کاروائی کے اثرات نمائیشی ہوں گے تاہم ممکن ہے کہ اس سے یمن میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے اور اس کام میں مصروف عمل عالمی تنظیموں کے کام متاثر ہوں۔

اس سے پہلے یمن کی مستعفی حکومت کے حکام نے انصار اللہ کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔

یمن کی مستعفی حکومت کے میڈیا سربراہ معمر الاریانی نے کچھ دن پہلے انصار اللہ کی فوجی طاقت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی کونسل سے انصار اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا، اسرائیل اور ان کے کرایے کے فوجیوں کو یمن میں ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے۔ ہزاروں نہتے یمنی مسلمانوں کو قتل عام کرنے کے بعد بھی وہ اپنے ناپاک منصوبوں میں ناکام رہے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے