Breaking News
Home / اخبار / یوکرین میں مغربی بالادستی اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے، روسی وزیر خارجہ

یوکرین میں مغربی بالادستی اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کو شکست دینا مغربی ممالک کی اہم پالیسی کا حصہ ہے۔ تاہم مغرب کی بالادستی کا زوال شروع ہو چکا ہے۔

 رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس کے وزیر خارجہ نے مغرب کے روس مخالف روئے پر تنقید کی۔

سرگئی لاوروف نے یوکرین میں نیٹو افواج بھیجنے کے بارے میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک ابھی تک روس کی شکست کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ روس کو سٹریٹیجک شکست دینے کے جنون کی وجہ سے یورپی سکیورٹی سسٹم تباہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی کے بارے میں میکرون اور دیگر یورپی سربراہوں کے بیانات کو دیکھنا کافی ہے۔

لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ روس کے خلاف دشمنی مغرب کی بین الاقوامی تعلقات کے پورے نظام کو جمہوری بننے سے روکنے کی اس کی جارحانہ پالیسی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اچھی طرح جانتے ہیں کہ عالمی معاملات میں اس کے تسلط اور بالادستی کے خاتمے کا مسئلہ یوکرین میں حل کیا جا رہا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے