Breaking News
Home / اخبار / یمنی فوج کا بحیرہ احمر میں امریکی گشتی جہاز پر حملہ، صہیونی میڈیا

یمنی فوج کا بحیرہ احمر میں امریکی گشتی جہاز پر حملہ، صہیونی میڈیا

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں گشت پر مامور امریکی جنگی کشتی پر حملہ کیا ہے۔

 ، صہیونی اخبار معاریو نے انکشاف کیا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی گشتی جہاز پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے حملے کے بعد فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس سے پہلے ڈنمارک کی معروف کمپنی مرسک کی کشتی کو بحیرہ احمر سے گزرنے کے دوران یمنی فوج نے نشانہ بنایا تھا۔ مرسک پر حملے میں حصہ لینے والی چار یمنی کشتیوں پر امریکی ہیلی کاپٹر نے حملہ کرکے تین کو تباہ کیا تھا جبکہ چوتھا موقع پر حفاظت کے ساتھ نکل گئی تھی۔

امریکی حملے کے نتیجے میں یمنی فوج کے دس جوان شہید ہوگئے تھے۔

یمنی فوج نے واقعے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی فوج کو یمنی فوج پر حملے کا نتیجہ بھگتنا ہوگا۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر میں اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اسرائیلی بندرگاہ معطل ہوگئی ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے