Breaking News
Home / اخبار / پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں کی رہبر معظم سے ملاقات: ملک کی درست مدیریت کے لئے پرجوش اور مضبوط انتخابات ضروری ہیں

پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں کی رہبر معظم سے ملاقات: ملک کی درست مدیریت کے لئے پرجوش اور مضبوط انتخابات ضروری ہیں

پہلی مرتبہ ووٹ کاسٹ کرنے والے نوجوانوں کے وفد سے خطاب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مضبوط اور پرجوش انتخابات ملک کو درست مدیریت کے ارکان میں سے ایک ہیں۔

  ایرانی پارلیمانی انتخابات کے موقع پر پہلی مرتبہ ووٹ کاسٹ کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی کے وفد نے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

تہران میں حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران شہداء کے خاندان والے بھی موجود ہیں۔

 وفد سے خطاب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مضبوط اور پرجوش انتخابات ملک کو درست مدیریت کے ارکان میں سے ایک ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ اگر ہم دنیا کو یہ دکھا سکیں کہ ہماری قوم  ملک کے فیصلہ کن اور تقدیر ساز مواقع پر میدان میں موجود رہتی ہے  تو گویا ہم ملک کو بچانے اور ترقی کی راہ پر ڈالنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر کچھ لوگ انتخابات پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا لیکن میں سب کی توجہ اس نکتے کی طرف مبذول کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں انتخابات کو گروہی نظر کے بجائے قومی مفادات کی نظر سے دیکھنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر انتخابات کمزور ہوئے تو سب کو نقصان ہوگا۔ جو بھی ایران، قوم اور اس کی سلامتی سے محبت کرتا ہے اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اگر انتخابات کمزور ہوئے (ٹرون اوٹ مایوس کن حد تک کم رہا) تو کسی کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ سب کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگ کسی بھی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ ہمیں ان سے کوئی گلہ نہیں ہے۔ لیکن جو لوگ انتخابات میں حصہ لینے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کرتے ہیں اور دوسروں کو حصہ نہ لینے کی ترغیب دیتے ہیں، انہیں مزید سوچنے کی ضرورت ہے۔ ووٹ نہ ڈالنے سے کوئی کامیابی نہیں ملتی اور نہ ہی ملکی مسائل حل ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران میں اگلے جمعہ کو پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات ہورہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی 290 نشستوں پر مختلف پارٹیوں کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے