Breaking News
Home / اخبار / پندرہ لاکھ حاجیوں کی سعودی عرب آمد، مسجد الحرم میں نماز جمعہ کا باشکوہ اجتماع

پندرہ لاکھ حاجیوں کی سعودی عرب آمد، مسجد الحرم میں نماز جمعہ کا باشکوہ اجتماع

سعودی حکام کے اعلان کے مطابق ہوائی اور زمینی راستوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے والے حاجیوں کی تعداد پندرہ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

  مطابق الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے امیگریشن حکام کے مطابق بیت اللہ کے مہمان مختلف گزرگاہوں سے سعودی عرب میں داخل ہورہے ہیں۔

اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے حاجیوں کی تعداد پندرہ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے تخمینے کے مطابق اس سال 160 سے زائد ممالک سے 23 لاکھ حاجی حج کے فرائض ادا کریں گے۔ حاجیوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

گذشتہ سال کرونا کے پروٹوکول اور احتیاطی تدابیر کی وجہ سے نو لاکھ افراد نے حج کے فرائض ادا کئے تھے۔
کل جمعہ کے روز لاکھوں کی تعداد میں حاجیوں میں موسم حج کا جمعہ مسجد الحرام میں ادا کیا۔ مسجد الحرام کے صحن میں حاجیوں کی عبادت اور طواف کے مناظر دیدنی تھے۔

سعودی حکام نے مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں روبوٹ رکھے تھے جو نماز جمعہ کے خطبے کا انگریزی، فارسی، پشتو، ترکی، فرانسیسی اور دوسری زبانوں میں ترجمہ کررہے تھے۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا تھا کہ مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کرنے والوں کی تعداد بارہ لاکھ تھی جوکہ 2019 میں کرونا کی وباء پھیلنے کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

About خاکسار

Check Also

غزہ پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے