Breaking News
Home / اخبار / وعدہ صادق پورا ہوگیا، امریکہ کو خبردار کردیا تھا، جنرل باقری

وعدہ صادق پورا ہوگیا، امریکہ کو خبردار کردیا تھا، جنرل باقری

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کاروائی کا وعدہ پورا ہوگیا اور تمام اہداف کو نشانہ بنالیا ہے۔

 ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے شام میں ایرانی سفارت خانے پر دہشت گرد حملے کے جواب میں ایران نے "یارسول اللہ” کورڈ ورڈ کے ساتھ گذشتہ رات اسرائیل پر حملے کئے جو اپنے اہداف پر لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں کی وجہ صہیونی حکومت کی جانب سے ہمارے ریڈ لائنز کو عبور کرنا تھا جو ہمارے لئے کسی بھی لحاظ سے قابل برداشت نہیں تھا۔ گذشتہ دنوں میں معدود ممالک کے علاوہ پوری دنیا نے صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی لہذا اس حملے کا جواب دینا ضروری تھا چنانچہ رہبر معظم نے بھی فرمایا تھا کہ حملہ آور کو سزا دینا ضروری ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ حملوں سے پہلے مقبوضہ فلسطین میں اپنے اہداف کے بارے میں پوری معلومات حاصل کی گئی تھیں مخصوصا مقبوضہ گولان میں واقع نواتیم ہوائی اڈے کے بارے میں خصوصی معلومات لی گئی تھیں جہاں سے صہیونی ایف 35 طیاروں نے اڑان بھر کر دمشق میں ایرانی سفارت خانے کو نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حملے میں ڈرون طیاروں  اور کروز و بیلسٹک میزائلوں کو استعمال کیا گیا جن کو آئرن ڈوم سمیت صہیونی دفاعی سسٹم روکنے سے قاصر رہا اور اپنے اہداف تک پہنچ گئے۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے