Breaking News
Home / اخبار / مراکش کا فرانسیسی صدر میکرون کو دورے کی اجازت دینے سے انکار

مراکش کا فرانسیسی صدر میکرون کو دورے کی اجازت دینے سے انکار

مراکش کے سفیر نے فرانسیسی وزیرخارجہ کی جانب سے میکرون کے دورہ مراکش کی تردید کردی۔

 نیوعرب کے حوالے سے کہا ہے کہ مراکش نے فرانسیسی وزیرخارجہ کے بیان کی تردید کی ہے جس میں فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ صدر میکرون مراکش کے دورہ کریں گے۔

مراکش کے سفیر نے کہا کہ اس دورے کی کوئی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ فرانسسی حکام کی جانب سے ایک طرح کا یکطرفہ دعوی کرنا باعث تعجب ہے۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے فرانیسی وزیر خارجہ کترینا کولونا نے کہا تھا کہ مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی دعوت پر صدر ایمائل میکرون جلد مراکش کا دورہ کریں گے۔

فرانسیسی وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا اعتراف کیا تھا۔ فرانس نے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے یکطرفہ کوششیں شروع کردی ہیں۔ گذشتہ دو سالوں کے دوران پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے مراکش تعلقات کو معمول پر لانے میں جلدبازی نہیں کرے گا۔

گذشتہ دنوں مراکش میں زلزلے کے بعد فرانس کی جانب سے امداد کی پیشکش کو بھی مسترد کیا گیا تھا جس کے بعد صدر میکرون نے دو منٹ کی ویڈیو میں مراکش کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تھا

مراکش نے فرانس کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لئے 5 ملین یورو کی امداد کو بھی قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔ خطیر رقم کی پیشکش کے بعد مراکش میں اجتماعی طور پر فرانس کے خلاف بیانات سامنے آئے تھے اور مختلف رہنماؤں نے اس پیشکش کو مراکش پر فرانسیسی استعمار دوبارہ مسلط ہونے کرنے کی کوشش قرار دیا تھا جبکہ مراکش نے زلزلے کے بعد اسپین، برطانیہ، قطر اور عرب امارات کی امداد قبول کی تھی۔ شاہ محمد ششم نے صدر میکرون کا تعزیتی فون کا جواب دینے سے بھی انکار کیا تھا۔

About خاکسار

Check Also

صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے پولیس کے ہاتھوں طلباء پر تشدد کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے