Breaking News
Home / اخبار / فلسطینی خودمختار حکومت کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے، اسپین

فلسطینی خودمختار حکومت کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے، اسپین

اسپین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ خودمختار فلسطین کو تسلیم کرنے کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے کی ضرورت ہے

 ، اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ خودمختار فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کا وقت آیا ہے اور اس پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہئے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم اس مرحلے پر پہنچ گئے ہیں جہاں یورپی یونین کو فلسطین کا حل نکالنے کے لئے کوشش کرنا ہوگا۔

اس سے پہلے اسپین کی وزارت دفاع نے واشنگٹن کی جانب سے بحیرہ احمر میں تشکیل پانے والے فوجی اتحاد میں اسپین کی شمولیت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپین نیٹو اور یورپی یونین کے فیصلے کا تابع نہیں ہے۔

امریکی وزیردفاع لوئڈ آسٹن نے دعوی کیا تھا کہ اسپین بحیرہ احمر میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تشکیل پانے والے اتحاد میں شامل ہوگا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے