Breaking News
Home / اخبار / ایرانی سفیر کا یوم آزادی پر حکومت پاکستان اور عوام کو تہنیتی پیغام/قونصل جنرل کی مزار قائد پر حاضری

ایرانی سفیر کا یوم آزادی پر حکومت پاکستان اور عوام کو تہنیتی پیغام/قونصل جنرل کی مزار قائد پر حاضری

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر نے پاکستان کے ۷۵ ویں یوم آزادی کے موقع پر حکومتِ پاکستان اور عوام کے نام اپنا تہنیتی پیغام جاری کیا جبکہ کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضر ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

  پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے پاکستانی حکومت اور عوام کے نام اپنا تہنیتی پیغام جاری کیا اور ۷۵ ویں یوم آزادی کی مناسبت سے دوست اور ہمسایہ ملک کی حکومت اور عوام کو مبارک باد دی۔

سید محمد علی حسینی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کے ۷۵ سالہ ہونے پر یہ کہنا ضروری ہے کہ ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کی تشکیل اور آزادی کو رسمی طور پر قبول کیا اور بلاتردید ان سات دہائیوں سے زیادہ عرصے کے دوران دونوں ملکوں کے مابین اچھے اور برادرانہ تعلقات بدستور پائیدار ہیں اور فروغ پا رہے ہیں۔

در ایں اثنا کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر مزار قائد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کی۔

ایرانی سفیر کا یوم آزادی پر حکومت پاکستان اور عوام کو تہنیتی پیغام/قونصل جنرل کی مزار قائد پر حاضری

قونصل جنرل نے سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ، اسپیکر آغا سراج درانی، قائم مقام گورنر سندھ اور ملک کے دیگر حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد دی۔

نوریان نے کراچی میں قائم ایرانی قونصل خانے کے ٹوئٹر اکاونٹ پر سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سے اپنی حالیہ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں جو یہ خاص دن منا رہے ہیں۔۔۔ پاک ایران زندہ باد۔

ایرانی سفیر کا یوم آزادی پر حکومت پاکستان اور عوام کو تہنیتی پیغام/قونصل جنرل کی مزار قائد پر حاضری

یاد رہے کہ آج 14 اگست کے دن پاکستان کی یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر یوم آزادی کی سرکاری تقریب منائی گئی جس میں پاکستان کے اعلی سطحی حکام اور دیگر غیر ملکی عہدیداروں نے شرکت کی۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے