Breaking News
Home / اخبار / صہیونی حکومت کے جرائم عالمی حکومتوں کے انسانی حقوق کے دعوؤں کی قلعی کھولنے کے لئے کافی ہیں، ایران

صہیونی حکومت کے جرائم عالمی حکومتوں کے انسانی حقوق کے دعوؤں کی قلعی کھولنے کے لئے کافی ہیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کے واقعات دنیا میں انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والوں کے لئے ٹیسٹ کیس ثابت ہوئے ہیں۔

 ، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کو عالمی حکومتوں کے لئے ٹیسٹ کیس قرار دیا ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی جرائم انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والے ممالک کے حقیقی چہرے سے نقاب اتارنے کے لئے کافی ہیں۔ ان واقعات سے عالمی سطح پر انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی اور رعایت کے دعوے بھی کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔

کنعانی نے مزید کہا ہے کہ غزہ کے مغربی علاقوں میں صہیونی حکومت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کے بعد واضح ہوگیا کہ انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والے ممالک اندر سے کس حد تک اپنے نعروں میں خلوص رکھتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے