Breaking News
Home / اخبار / صدر رئیسی کا پاکستانی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ؛ استعماری طاقتیں ایران اور پاکستان کے تعلقات میں شگاف ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں

صدر رئیسی کا پاکستانی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ؛ استعماری طاقتیں ایران اور پاکستان کے تعلقات میں شگاف ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں

صدر رئیسی نے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات سے استعماری طاقتیں خوش نہیں ہیں اسی لئے دونوں ممالک کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

 ، ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے پاکستانی صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی و عالمی مسائل پر گفتگو کی۔

صدر رئیسی نے پاکستانی ہم منصب کو عید فطر کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جس کی بنیاد دینی اور اعتقادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی اور ثقافتی شعبوں کے ساتھ دیگر امور میں دونوں ممالک تعلقات مضبوط ہورہے ہیں اس کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ عالمی استکباری طاقتیں دونوں ممالک کے تعلقات سے خوش نہیں ہیں اس لئے دونوں ملکوں کے درمیان دوریاں پید اکرنے کی کوشش کررہی ہیں۔دونوںملکوں کو مل کر دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانا چاہئے۔

انہوں نے فلسطین کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو مل کر غزہ میں صہیونی جارحیت کو روکنے کے لئے کوشش کرنا چاہئے۔

اس موقع پر پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے شام میں صہیونی حکومت کی جانب سے ایرانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تاریخی تعلقات ہیں جن کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی صدر نے ایرانی ہم منصب کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا ک دہشت گردی کا مقابلہ اور خطے میں امن قائم کرنے کے لئے دونوں ممالک کو اپنے دوستانہ روابط مزید بڑھانا چاہئے۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے