Breaking News
Home / اخبار / شہید صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (سلام الله علیها) میں سپردخاک کردیا گیا

شہید صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (سلام الله علیها) میں سپردخاک کردیا گیا

تہران میں مدافع حرم شہید کرنل حسن صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (سلام الله علیها) میں سپردخاک کردیا گیا شہید صیاد خدائی کی تشییع جنازہ میں بڑے پیمانے پر مؤمنین نے شرکت کی۔

مطابق تہران میں مدافع حرم شہید کرنل حسن صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (سلام الله علیها) قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، شہید صیاد خدائی کی تشییع جنازہ میں بڑے پیمانے پر مؤمنین نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح تہران کے امام حسین (علیه السلام) اسکوائر سے شہداء اسکوائر تک شہید صیاد خدائي کی تشییع جنازہ کا اہتمام کیا گیا ، جس ميں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ تہران کے عارضی امام جمعہ اور امر بالمعروف ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ کاظم صدیقی نے نماز جنازہ پڑھائی اور اس کے بعد شہید صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (سلام الله علیها) میں میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے محافظ شہید ہادی طارمی کی قبرکے قریب سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید صیاد خدائی نے حرم ہائے اہلبیت (علیهم السلام) کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا، وہ سپاہ قدس کے کرنل کے عہدے پر فائز تھے دو روز قبل شہد حسن صیاد خدائی کو امریکی اور اسرائيلی ایجنٹوں نے تہران میں ان کے گھر کے قریب فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے