Breaking News
Home / اخبار / دشمنوں کا قوم کو تقسیم کرنے اور ایران کو توڑنے کا خواب پورا نہیں ہو گا، جنرل حسین سلامی

دشمنوں کا قوم کو تقسیم کرنے اور ایران کو توڑنے کا خواب پورا نہیں ہو گا، جنرل حسین سلامی

قم – پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا کہ دشمنوں کا قوم کو تقسیم کرنے اور اسلامی ایران کو توڑنے کا خواب پورا نہیں ہو گا اور ایرانی قوم اتحاد اور طاقت کے ساتھ شہداء کے راستے پر گامزن رہے گی۔

 جمعرات کی صبح صوبہ قم کے شہداء کی قومی کانگریس تاریخی مسجد جمکران میں منعقد ہوئی۔ سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اللہ تعالیٰ کی حجتیں ہیں تاکہ ہم اپنا راستہ نہ بھولیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہدا میں سے ہر ایک شہید چمکتا ہوا ستارہ اور معاشرے میں دینی فضائل پر قائم عظیم تشخص کو تشکیل دینے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے وجود کے معمار ہیں اور شہداء کے بدن کا پودا زمین پر گرا لیکن انقلاب کا درخت پھلا پھولا اور تناور ہوگیا۔

جنرل سلامی نے مزید کہا کہ آج کا امن و سلامتی، ترقی اور وقار بلاشبہ شہداء کی مرہون منت ہے اور شہداء نے ہماری قوم کی تبدیلی کے چہرے کا نقشہ کھینچا۔

انہوں نے کہا کہ شہادت جاری رہنے والی ابدیت کا نام ہے اور یہ جاری رہنے والی حقیقت زمان و مکان کی مختصر مدت کے لیے نہیں ہے بلکہ شہادت ایک ابدیت ہے اور شہداء نے بڑی ہوشیاری سے خدا کے ساتھ معاملہ کیا ہے۔

جنرل سلامی نے ایران کے موجودہ حالات کے تناظر میں کہا کہ آج امریکہ و اسرائیل سے لے کر ان کے علاقائی اتحادیوں تک دشمن ایک نئی صف بندی کے ساتھ اور اپنے خطرناک اقدامات کے تسلسل میں شہداء اور خدا و رسول کے ساتھ جنگ میں اترے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج دشمنوں کی سازش میں بعض دھوکہ کھائے ہونے افراد کے تعاون سے ایرانی قوم کے خلاف ایک بڑا فتنہ کھڑا کرنے کی کوشش کی جار رہی ہے کیونکہ دشمن ایرانی قوم سے غضبناک ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کے ذریعے کفار کو مبہوت کردیا۔ عظیم ایرانی قوم نے بادشاہت اور شاہی جبر کو شکست دی اور دشمن ابھی تک اس واقعے پر مبہوت و حیران ہے اور اس نے محسوس کیا کہ دنیا بدل گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں نے اپنے عزائم کو تسلسل دینے کے لئے تکفیریت کو پیدا کیا تاکہ جعلی اسلام کے ذریعے اسلامی انقلاب کو تباہ کر سکیں لیکن ملت اسلامیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سرپرستی اور حاج قاسم سلیمانی کی قیادت کے ذریعے کفر اور تکفیر کے محاذ کو شکست دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کے بہت سے خواب ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ایران ماضی کی طرف لوٹ جائے اور ایران کی گلیوں کو گناہوں کا مرکز بنا دیا جائے اور خواتین کے چہروں کو تشخص سے خالی اور مغرب زدہ کر دیا جائے۔ دشمن ہماری خواتین سے حجاب چھیننا چاہتے ہیں جو اقدار کی حفاظت کا کلیدی مورچہ ہے اور آج دشمن کی چیخیں درحقیقت کفر کا رونا دھونا ہے اور وہ ہماری خواتین کی معصومیت چھیننے کے لیے خدا سے جنگ میں اترے ہیں۔ ہماری بیٹیوں اور نوجوانوں کو اسلام اور وطن سے دور کرنا چاہتے ہیں۔

جنرل سلامی نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ملک کی سڑکیں دھویں سے بھر جائیں اور ہم ترقی نہ کریں، مریضوں کو دوائی میسر نہ ہوسکے، سڑکوں پر نوجوان مارے جائیں، اور ہمارے لوگ افسردہ اور کنفیوز ہو کر بکھر جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کوتوڑنے اور ایرانی قوم کو تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ ہم سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھیں گے، اقتصادی مسائل کو حل کریں گے اور دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنائیں گے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ آج اسلامی ایران عالمی طاقت بننے کی راہ پر گامزن ہے اور ہم اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے