Breaking News
Home / خبریی / شب قدر کیسے گذاریں؟؟؟

شب قدر کیسے گذاریں؟؟؟

شب قدر کیسے گذاریں؟؟؟

شب قدرکے سلسلہ میں استاد علی رضا پناہیان کے ۲۰ اھم نکات

۱: شب قدر اور قیامت کی شباہت کا احساس کریں

۲: امید رکھیں اور کم پر اکتفا نہ کریں

۳: خدا کے لیے بے قرار ہوں۔ ( خدا سے خدا ہی کو مانگیں)

۴: مومن گناہگاروں کے مانند اور گناہگار مومنوں کے مانند دعا کریں

۵ : خلق خدا کے ساتھ محبت کرکے خدا کی محبت حاصل کریں

۶ : بڑے پن کا مظاہرہ کریں (صرف اپنے اور اپنوں کے لیے ہی دعا نہ کریں)

۷: ضرورت مندوں کا خیال رکھیں۔۔۔ رشتہ داروں سے محبت کریں

۸ : والدین کے ساتھ محبت کریں۔۔ اور قوم کے روحانی باپ کے لیے دعا کریں

۹ : خدا سے اچھی روزی مانگیں۔۔۔ اور فقر پھیلانے والوں کی نابودی مانگیں

۱۰ : مل کر دعا کریں۔۔چاہے اپنے گھر والوں کے ساتھ ہی (رات کے کچھ حصہ ہی میں سہی دوسروں کی نیت کی نورانیت سے بھرہ مند ہوجائیں)

۱۱ : جس دعا کو پڑھنے کا دل کرے وہی پڑھیں

۱۲ : کچھ قرآن بھی پڑھیں
۱۳ : غور و فکر کریں۔۔۔ اپنا محاسبہ کریں (اپنی کوتاہیوں پر احساس ندامت کریں)

۱۴ :دنیا سے رخصت ہونے کے منظر کا خیال کریں۔۔۔ اپنے وصیت نامہ پر نظر دوڑائیں

۱۵ : علی علیہ السلام کی یاد و ذکر سے غفلت نہ برتیں۔۔

۱۶ : اپنے آپ کو امام عصر(عج) کے حضور میں محسوس کریں

۱۷ : آیندہ کے بارے میں بھی کچھ سوچیں.. مستقبل کا روحانی پروگرام بنائیں

۱۸ :شب قدر کی تیسری رات کو ظہور امام(عج)کی دعا کریں

۱۹ : زندگی کا انجام نیک ہونے کے لیے اور شھادت کے لیے دعا کریں

۲۰ زیارت امام حسین ع پڑھیں۔۔۔ شہداء خاص کر محافظیں حرم شہداء کے لیے دعا کریں آخر میں التجا ہے :
حقیر فقیر سلیمان زارع کو بھی اپنی دعاوں میں یاد کریں۔

About سلیمانی

Check Also

چلو سانس لیتے ہیں

امریکہ میں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر احتجاج،  وائٹ ہاؤس بند تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے