Breaking News
Home / اخبار / شادی سے متعلق قرآن کریم کی پانچ آیات

شادی سے متعلق قرآن کریم کی پانچ آیات

[الروم21 ] ص406 – وَ مِنْ آياتِهِ أَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِنْ أَنْفُسِکُمْ أَزْواجًا لِتَسْکُنُوا إِلَيْها وَ جَعَلَ بَيْنَکُمْ مَوَدَّةً وَ رَحْمَةً إِنَّ في ذلِکَ َلآياتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَکَّرُونَ

 

[الأعراف189 ] ص175 – هُوَ الَّذي خَلَقَکُمْ مِنْ نَفْسٍ واحِدَةٍ وَ جَعَلَ مِنْها زَوْجَها لِيَسْکُنَ إِلَيْها فَلَمّا تَغَشّاها حَمَلَتْ حَمْلاً خَفيفًا فَمَرَّتْ بِهِ فَلَمّا أَثْقَلَتْ دَعَوَا اللّهَ رَبَّهُما لَئِنْ آتَيْتَنا صالِحًا لَنَکُونَنَّ مِنَ الشّاکِرينَ

 

[البقرة187 ] ص29 – أُحِلَّ لَکُمْ لَيْلَةَ الصِّيامِ الرَّفَثُ إِلي نِسائِکُمْ هُنَّ لِباسٌ لَکُمْ وَ أَنْتُمْ لِباسٌ لَهُنَّ عَلِمَ اللّهُ أَنَّکُمْ کُنْتُمْ تَخْتانُونَ أَنْفُسَکُمْ فَتابَ عَلَيْکُمْ وَ عَفا عَنْکُمْ فَاْلآنَ بَاشِرُوهُنَّ وَ ابْتَغُوا ما کَتَبَ اللّهُ لَکُمْ وَ کُلُوا وَ اشْرَبُوا حَتّي يَتَبَيَّنَ لَکُمُ الْخَيْطُ اْلأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ اْلأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيامَ إِلَي اللَّيْلِ وَ لا تُبَاشِرُوهُنَّ وَ أَنْتُمْ عاکِفُونَ فِي الْمَساجِدِ تِلْکَ حُدُودُ اللّهِ فَلا تَقْرَبُوها کَذلِکَ يُبَيِّنُ اللّهُ آياتِهِ لِلنّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ

 

[النساء34 ] ص84 – الرِّجالُ قَوّامُونَ عَلَي النِّساءِ بِما فَضَّلَ اللّهُ بَعْضَهُمْ عَلي بَعْضٍ وَ بِما أَنْفَقُوا مِنْ أَمْوالِهِمْ فَالصّالِحاتُ قانِتاتٌ حافِظاتٌ لِلْغَيْبِ بِما حَفِظَ اللّهُ وَ اللاّتي تَخافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَ اهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضاجِعِ وَ اضْرِبُوهُنَّ فَإِنْ أَطَعْنَکُمْ فَلا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبيلاً إِنَّ اللّهَ کانَ عَلِيًّا کَبيرًا

 

[النساء1 ] ص77 – يا أَيُّهَا النّاسُ اتَّقُوا رَبَّکُمُ الَّذي خَلَقَکُمْ مِنْ نَفْسٍ واحِدَةٍ وَ خَلَقَ مِنْها زَوْجَها وَ بَثَّ مِنْهُما رِجالاً کَثيرًا وَ نِساءً وَ اتَّقُوا اللّهَ الَّذي تَسائَلُونَ بِهِ وَ اْلأَرْحامَ إِنَّ اللّهَ کانَ عَلَيْکُمْ رَقيبًا

 

تمہاری عورتیں تمہارے لیے پردہ ہیں اور تم ان کے لیے پردہ ہو۔(القرآن, 2:187)

شادی ایک مسلمان کی زندگی کا اہم ترین جزو ہے۔ اسلام ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم شادی کے بندھن میں موجود محبت ، معاملات میں  مساوات اور صنفی کردار کو بہتر انداز میں سمجھیں تاکہ ہم اچھے مسلمان اور میاں بیوی بن جائیں۔ شادی کی حقیقی اہمیت سمجھنے کے لیے ہمیں قرآن کریم پر نگاہ دوڑانی چاہیے جو کہ اللہ کے واضح احکام کا پرتو ہے۔

اگر ہم حقیقی معنوں میں ازدواجی زندگی کی رعنائیوں ، اس کی خوبصورتی اور اللہ کی اس نعمت کا شکر ادا کرنا چاہتے تو ہمیں  یہ سمجھنا ہوگا کہ اللہ تعالی نے ہمیں اس بارے کیا احکامات دیے ہیں۔

ذیل میں ازدواجی زندگی کے حوالے سے قرآن کریم کی چند آیات ہیں۔

1۔ عائلی زندگی میں سکون تلاش کریں

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تمہارے لیے تمہیں میں سے بیویاں پیدا کیں تاکہ ان کے پاس چین سے رہو اور تمہارے درمیان محبت اور مہربانی پیدا کر دی، جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لیے اس میں نشانیاں ہیں۔“ (القرآن, 30:21)

قرآن کریم ہمیں یاد دہانی کراتا ہے کہ شادی اور اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا خوشی اور راحت کا سبب ہے کیونکہ عائلی زندگی درحقیقت اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ یہ ایک موقع ہے جس سے ہم رواداری، رحم اور محبت کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارے دل میں اللہ پر ایمان اور زیادہ مضبوط ہوجاتا ہے۔

2۔ ہر روح کا جوڑا موجود ہے

وہ وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑ بنایا تاکہ اس سے آرام پائے، پھر جب میاں نے بیوی سے ہم بستری کی تو اس کو ہلکا سا حمل رہ گیا پھر اسے لیے پھرتی رہی، پھر جب وہ بوجھل ہوگئی تب دونوں میاں بیوی نے اپنے مالک اللہ سے دعا کی کہ اگر آپ نے ہمیں صحیح سالم اولاد دے دی تو ہم ضرور شکر گزار ہوں گے۔“ (القرآن:  7:189)

ہمیں یہ جان کر راحت محسوس ہوگی کہ اللہ ہمیں ایسے بہت سارے طریقوں سے نوازتا ہے جن کو ہم بیان تک نہیں کر سکتے۔ اور اگرچہ ہم اس بات اظہار نہیں کر سکتے یا اس بات کو سمجھ نہیں سکتے تب بھی یہ بات طے ہے کہ ہم سب کی روحوں کو اس دنیا میں یا اگلی دنیا میں ان کا جوڑا ملا ہوا ہے۔

3. ایک دوسرے کا لباس

تمہاری عورتیں تمہارے لیے پردہ ہیں اور تم ان کے لیے پردہ ہو۔(القرآن, 2:187)

اگرچہ قرآن کی اس آیت کا گہرا مفہوم ہماری سمجھ سے باہر ہے ،تاہم قرآن کریم کی یہ آیت ہمیں اہلیہ کی خوبصورتی کی یاد دہانی کراتی ہے۔ ایک دوسرے کا لباس ہونے سے مراد ی ہے کہ میاں بیوی محض پارٹنر نہیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ اس رشتے میں بندھے افراد تعلقات میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اٹوٹ رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔ جس کا نعم البدل اس دنیا میں او رکوئی نہیں۔

4۔ شریک حیات کا اپنا ایک کردار ہوتا ہے

مرد عورتوں پر حاکم ہیں اس لیے کہ اللہ نے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے اور اس لیے کہ انہوں نے اپنے مال خرچ کیے ہیں، پھر نیک عورتیں تابعدار ہوتی ہیں کہ مردوں کی غیر موجودگی میں اللہ کی مدد سے (ان کے حقوق کی) حفاظت کرتی ہیں، اور جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا خطرہ ہو تو انہیں سمجھاؤ اور بستر میں انہیں جدا کر دو اور مارو، پھر اگر تمہارا کہا مان جائیں تو ان پر الزام لگانے کے لیے بہانے مت تلاش کرو، بے شک اللہ سب سے اوپر بڑا ہے۔ (القرآن, 4:34)

اس آیت میں قرآن کریم ہمیں یہ بتا رہا ہے کہ ہر شریک حیات کا اپنا ایک کردار ہوتا ہے جو وہ شادی شدہ زندگی میں ادا کرتی ہے ۔ ایک دوسرے کی مدد کرے کے اور ایک دوسرے کو مضبوط کر کے، میاں بیوی کا رشتہ پروان چڑھتا ہے اور دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کی بہتری کے لیے کوششوں سے ایک خوشحال گھرانہ وجود میں آتا ہے۔

5. میاں بیوی کے رشتے کی تعظیم کریں

اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی جان سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلائیں، اس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور رشتہ داری کے تعلقات کو بگاڑنے سے بچو، بے شک اللہ تم پر نگرانی کر رہا ہے۔” (القرآن 4:1)

ہمیں اس بات کی یاددہانی کروا کر کہ ہم آدم اور حوا کی اولاد ہیں ، یہ بتانا مقصود ہے کہ ہم شادی کے بندھن کے اس رشتے کو تکریم دیں جیسا کہ اللہ پاک نے انسان کی تخلیق کے وقت اس کے بارے میں حکم دیا۔ اس لیے شادی کو اللہ کے احکامات میں سے اہم حکم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت سمجھ کر اس پر پوری طرح عمل پیرا ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ہفتہ، 10 جولائی 2021

شفقنا اردو

ur.shafaqna.co

 

 

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے